کاسرگوڈ 4؍دسمبر (ایس او نیوز) کاسرگوڈ ریزرو پولیس گراؤنڈ پر تربیت کےد وران آنسو گیس کے گولے اچانک پھٹ گئے جس کی وجہ سے دو پولیس والے زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ پولیس والوں کے بام سدھاکرن (45سال) اور پوترن (45سال) ہے ۔ سدھاکرن کے سر پر گہری چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے اس کو کوزی کوڈ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا ہے جبکہ پوترن کو کاسرگوڈ جنر ل ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ آنسو گیس گولے اس وقت پھٹ پڑے تھے جب پولیس کی ٹریننگ کے بعد گراؤنڈ کی صفائی کی جارہی تھی۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔